کلاسیکل گائیک استادمحمداخترخان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور(کلچرل رپورٹر)شام چوراسی گھرانے کے نامورکلاسیکل گائیک استادمحمداخترخان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کوگزشتہ روزشاہدرہ کے قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا۔انکی نمازجنازہ میںموسیقی سے و ابستہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔مرحوم کی عمر57استادمحمداخترخان ،استادسلامت علی خان کے شاگردتھے ۔انکے بیٹے محمد وسیم اخترخان اپنے والد کے فن کوآگے بڑھارہے ہیں۔ استادمحمداخترخان نے کیرئیرمیںمختلف ایوارڈحاصل کیے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے صدارتی ایوارڈپرائڈ آف پرفارمنس کیلئے تین بارانکی نامزدگی ہوئی تاہم وفاقی حکومت میں منظوری نہ ہوسکی ۔وہ صدارتی ایوارڈحاصل کرنے کی خواہش اپنے سینے لیے اس جہاںسے رخصت ہوگئے ۔موسیقی سے وابستہ افرادنے مرحوم کے انتقال گہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...