سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ‘ پاکستان کے محمد ماجد علی کو سیمی فائنل میں شکست

لاہور(نمائندہ سپورٹس) آئی بی ایس ایف سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں، محمد ماجد علی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔مصر میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے تھناوت تیراپونگ پیبون نے پاکستان کے محمد ماجد علی کو بیسٹ آف نائن فریمز میں پانچ فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ماجد علی نے کوارٹر فائنل میں بحرین کے کیوئسٹ کو 5-1 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، ماجد علی کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔، اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال لاسٹ 32 رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...