پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: کراچی الیکٹرک ‘مسلم کلب کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کراچی الیکٹرک نے نیشنل بینک کو 0-1 سے زیر کر لیا۔ دوسرے ہاف میں کراچی الیکٹرک کے مرتضیٰ نے 62 ویں منٹ میں بال کو جال کی راہ دکھائی۔ نیشنل بینک کی ٹیم باقی وقت میں خسارے سے نکلنے میں ناکام رہی۔ دوسرے میچ میں مسلم کلب نے بلوچ کلب کو 0-1 سے مات دے دی، فاتح ٹیم نے 36ویں منٹ میں امان الدین کے گول کی صورت میں نکلا، مسلم کلب کو دوسرے ہاف میں برتری دگنا کرنے کے مواقع ملے لیکن بے کار گئے، بلوچ کلب کے فارورڈز بھی کئی اچھے حملوں کے باوجود شکست کو نہ ٹال سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...