لاہور(نمائندہ سپورٹس)کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔ ابتدائی طور پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث احمد شہزاد پر چار ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔دوران پابندی انہوں نے ایک مرتبہ پھر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلب کرکٹ کے میچز میں شرکت کی۔ قانون توڑنے پر احمد شہزاد کی پابندی میں چھ ہفتے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث احمد پر عائد دس نومبر تک کی پابندی بائیس دسمبر تک بڑھائی گئی تھی۔پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ اوپننگ بلے باز کا اپریل میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی ختم
Dec 23, 2018