لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیئر مین پی سی بی احسان مانی کل باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی جوہانسبرگ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ جنوبی افریقہ کرکٹ حکام سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین احسان مانی جنوبی افریقہ سے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی دعوت دیں گے۔وہ انکی پاکستان میں مختلف ٹیموں کے دوروں کے حوالے سے پلان لے کر جا رہے ہیں۔