دالبندین: ایرانی تیل والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ‘ ڈرائیوروں کی گرفتاری پر احتجاج‘ کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک

چاغی (آن لائن)کمشنر رخشان ڈویژن کے دورہ دالبندین کے موقع پر ایرانی تیل والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور ڈرائیوروں کی گرفتاری کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مغربی بائی پاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے اور کوئٹہ تفتان شاہراہ بلاک کردی۔ اس دوران مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سڑک کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچز، گڈز گاڑیوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر مظاہرین سے تیل منڈی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی مبارک علی محمد حسنی جمعیت علماء اسلام کے رہنما عبدالقدیر بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی اضلاع کے لوگوں کا گزر بسر تیل کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس وقت صرف ضلع چاغی میں بیس ہزار سے زائد لوگ یہ کام کررہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ڈرائیوروں کو جلد از جلد رہا کرکے پکڑی جانے والی گاڑیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت تک روڈ بلاک جاری رہے گی۔ تاہم اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری نے تیل کا کاروبار کرنے والی مشتعل مظاہرین سے طویل مذاکرات کیے مگر کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...