لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)الیگزینڈر واویلوف کہتے ہیں کہ اب وہ نہ صرف خود کو کینیڈین محسوس کرتے ہیں بلکہ قانون کی نگاہوں میں بھی کینیڈین ہیں۔ کینیڈا کی ایک عدالت نے ملک میں جھوٹی شناخت اپنا کر رہنے والے روسی جاسوس جوڑے کے بیٹے الیگزینڈر واویلوف کی کینیڈین شہریت بحال کر دی ہے۔ انھوں نے عدالت کی جانب سے اپنی کینیڈین شہریت رکھنے کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ الیگزینڈر کی کینیڈین شہریت اس وقت منسوخ کر دی گئی تھی جب روسی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے انکے والدین کو سنہ 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الیگزینڈر کینیڈا میں پیدا ہوئے تھے اور انھیں اپنی گرفتاری تک یہ یقین تھا کہ انکے والدین بھی کینیڈین ہیں۔ انھوں نے جمعے کو ٹورنٹو میں میڈیا سے بات کرتے ہویے کہا کہ ’میں جو ہوں، میں وہ ہوں۔ آپ جو کچھ اپنے ورثے (شناخت) کے بارے میں سیکھتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ آپ کی شخصیت کا تعارف ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عدالت سے کیس جیتنے کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ نہ صرف خود کو کینیڈین محسوس کرتے ہیں بلکہ اب قانون کی نگاہوں میں بھی کینیڈین ہیں۔
روسی جاسوس والدین کی حقیقت سے بے خبر رہنے والے بیٹے کی کینیڈین شہریت بحال
Dec 23, 2019