شمالی کوریا، امریکہ کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ

پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک)کمیونسٹ شمالی کوریا اور امریکا کے مابین موجودہ کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ شمالی کوریا کا مطالبہ ہے کہ امریکا پیانگ یانگ کے خلاف عائد کردہ پابندیاں 31 دسمبر تک ختم کر دے۔ واشنگٹن حکومت لیکن یہ ڈیڈ لائن پوری ہونے تک ایسا کرتی دکھائی نہیں دیتی۔ اسی دوران آج جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے چینی صدر شی جن پنگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریائی اور جاپانی رہنما چینی شہر چَینگ ڈْو جائیں گے، جہاں وہ مشترکہ طور پر چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ سے ملیں گے۔ توقع ہے کہ اس سہ فریقی ملاقات میں بھی شمالی کوریا ایک اہم موضوع رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن