سموا ئی میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی

Dec 23, 2019

اپیائ(اے پی پی)جنوبی بحر اوقیانوس کے سموآئی جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ملک سموا میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی، پورے ملک میں اس بیماری کے اب تک 5500 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 79 افراد کی موت ہو چکی ہے۔سموا کی حکومت نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 نئے کیس سامنے آنے کے بعد خسرہ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5500 ہو گئی۔ اس بیماری سے اب تک 79 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تقریباً دو لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں ہفتہ تک 94 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے تھے۔گذشتہ 16 اکتوبر کو خسرہ سے ہونے والی پہلی موت کے بعد ملک کی وزارت صحت نے اسے وبا قرار دیا تھا۔خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل مرض ہے جو نظام تنفس سے شروع ہوتا ہے۔ اس ملک میں2016 ء کے بعد سے اس بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں