اوکاڑہ: محبت کی شادی میں بے روزگاری آڑے آنے پر نوجوان کی خودکشی

Dec 23, 2019

اوکاڑہ (نامہ نگار) محبت کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے مبینہ طورپر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ بے روزگاری محبت کی شادی میں آڑے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ سیدانوالا حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی درجہ چہارم کے ملازم ٖغلام فرید کا جواں سال بیٹا علی شیر بے روزگار تھا اور اپنی کزن سے محبت کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ گھر والوں نے بے روزگار ہونے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا، جس پر علی شیر نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طورپر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ نوجوان بیٹے کی موت پر اس کا باپ غم سے نڈھال ہوگیا اور گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

مزیدخبریں