امیگریشن عملہ کم، کراچی ایئرپورٹ پر قطاریں، سٹیزن پورٹل پر شکایات کے انبار

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر پر عملے کی کمی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔ عملے کی کمی کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کو رش لگنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بوڑھے، بچے اور خواتین قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ عملے کی کمی کی وجہ سے رش لگنے سے پروازوں کی روانگی میں تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن کائونٹر پر کینیڈا، لندن، سعودی عرب، دبئی اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔ امیگریشن کائونٹر پر ایف آئی اے کا عملہ ایک مسافر کی امیگریشن کرنے میں پانچ سے دس منٹ لگا رہا ہے۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایف آئی اے امیگریشن کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا۔ شکایات کے مطابق ائیرپورٹس پر امیگریشن عملے کا مسافروں کے ساتھ رویہ نامناسب ہے۔ اسی حوالے سے وفاقی حکومت نے شکایات کا نوٹس لے لیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے ائیر پورٹ کی امیگریشن سٹاف کے لیے خط کے ذریعے ہدایات نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے مسافروں کو پہلے سلام اور پھر کلام کیا جائے۔ گڈ مارننگ اور گڈ ایوننگ جیسے الفاط کہے جائیں، بدتمیزی اور نامناسب رویہ کسی صورت اختیار نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...