پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے اساتذہ اورطلباء کا تاریخی مقامات کا دورہ

پشاور(اے پی پی)پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے طلباء وطالبات اورسکالرز نے اساتذہ کی زیرنگرانی صوابی میں واقع تاریخی شہرہنڈ کا مطالعاتی دورہ کیا‘ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم قاضی نے طلباء وطالبات کو ہنڈ شہر کی تاریخی اہمیت کو اجاگرکیا،اس جگہ کی اہمیت مشہور یونانی بادشاہ سکندر اعظم کے برصغیر پاک وہند پر تاریخی حملے یعنی 326 قبل از مسیح سے شروع ہوتی ہے ‘ شعبہ آرکیالوجی نے جب 1996ء میں یہاں پر کھدائی کی تو اس دوران ان کو کشان دورسے لیکر ہندوشاہی اورمغل دور حکومت تک کے آثار ملے ہیں‘ ہنڈ ہندو شاہی دورحکومت میں نویں اوردسویں صدی عیسوی میں گندھارا تہذیب کا دارالخلافہ بھی رہا جوبعد میں مسلمانوں کے زیراثر رہا ۔طلباء وطالبات نے ہنڈ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن