بھارت نے ویسٹ انڈیز کر تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

Dec 23, 2019

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ، سیریز کے فیصلہ کن معرکے میںبھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نائب کپتان روہت شرما سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔بھارت نے 316 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔روہت شرما اور کے ایل راہول نے 122 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ روہت شرما 63 ‘راہول 77 رنز بنا کر چلتے بنے۔کپتان ویرات کوہلی نے85 رنز کی اننگز کھیلی، رویندرا جدیجا 39 اور شردل ٹھاکر 17 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے 315 رنز بنائے تھے۔ نکولس پورن نے 89 ‘کپتان کیرون پولارڈ نے 74 ‘ شائے ہوپ نے 42 ، روسٹن چیس نے 37 رنز بنائے۔

مزیدخبریں