دہائی کی بہترین وزڈن ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے کرکٹ کے معروف جریدے وزڈن نے دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا لیکن اس ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ون ڈے کرکٹ میں دہائی کی بہترین ٹیم کا اعلان کھلاڑیوں کے تجزیے اور اس دہائی کے دوران ان کی کارکردگی کے بعد کیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں بھارت کے 3، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے 2، 2 جبکہ انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔وزڈن نے بھارت کو ورلڈکپ 2011 جتوانے والے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور اس ٹیم کا حصہ رہنے والے ویرات کوہلی جبکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا سکور کرنے والے روہیت شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور مچل سٹارک کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز بھی دہائی کی بہترین ٹیم کا حصہ ہیں۔ڈیل سٹین کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ‘انگلینڈکے جوز بٹلر‘سری لنکاکے لاستھ مالنگا ‘ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دہائی کی بہترین ٹیم کا حصہ بن گئے۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز، افغانستان، زمبابوے اور آئرلینڈ کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...