جاوید آفریدی کابرطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دیدی۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لندن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی اور انہیں پاکستان میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کی دعوت دی۔ جاوید آفریدی نے نفیس زکریا کو گلوبل زلمی لیگ اور اس میں شریک لندن زلمی کی ٹیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حکومتی سطح پر بہترین تعلقات قائم ہیںجس کا فائدہ بزنس کمیونٹی کو اٹھانا چاہیے۔ نفیس زکریا نے جاوید آفریدی کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا یوتھ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...