بنگلہ دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

Dec 23, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں نہ کھیلنے کے موقف پر قائم، سی ای او نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ پی سی بی کو ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر راضی کر رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔ پی سی بی سے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ایک مقام پر ہوں گے۔ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے لیکن پھر بھی چند خدشات ہیں۔ نظام الدین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹونٹی سیریز کی اجازت مل چکی ہے پاکستان میں لمبے عرصے تک قیام نہیں کر سکتے ۔معاملے پر آئی سی سی سے بھی غیر جانبدارانہ رائے لیں گے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے خط کا جواب ابھی نہیں آیا۔ پاکستان نے آئندہ برس جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔

مزیدخبریں