قانون کی حکمرانی سے ہی مسائل حل اورملک ترقی کرے گا:کاشف سعید

Dec 23, 2019


کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی مسائل حل اورملک ترقی کرے گا۔طاقتور اورکمزور کے لیے الگ الگ قانون ہی ملک میں سیاسی انتشارکا سبب ہے،ایک قومی مجرم کی طرف داری کرکے اداروں میں ٹکراء اوران کی ساکھ کو داء پرنہ لگایا جائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کسی فیصلے سے اختلاف رائے رکھنا ہرفرد کا جمہوری حق ہے مگر کسی بھی ادارے کا حد سے تجاوزکرجانا ملک وقوم کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔

مزیدخبریں