کراچی (نیوزرپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے توہین مذہب پر زکریا یونیورسٹی کے سابق لیکچرار کو ایڈیشنل سیشن کورٹ کی طرف سے جوسزائے موت دی گئی ہے اس فیصلہ کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی اور کسی کو کسی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے کا موقعہ نہیں ملے گاانہوں نے کہا کہ اس فیصلہ پر ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ایچ آر سی پی کی تنقید بلا جواز ہے اور ملک کے اندرونی معاملات میںمداخلت کے مترادف ہے اس سے قبل بھی اس قسم کے ادارے اس قسم کے مقدمات پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں جس سے عدالتوں کو صحیح اور انصاف پر مبنی فیصلے کرنے میں دشواری پیش آتی ہیں اور ملک میں لاقانونیت بڑھتی چلی جاتی ہے اس کیس میںایڈیشنل سیشن جج ملتان قابل مبارکباد ہیں جنہوںنے ہرقسم کے دباؤ کی پروا کئے بغیر اپنے نبی سے عشق اور محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک انصاف پر مبنی فیصلہ کر کے ملک کو ایک بڑی بدامنی سے بچا لیا ۔
توہین مذہب پرسابق لیکچرارکو سزائے موت احسن فیصلہ ہے: صاحبزادہ زبیر
Dec 23, 2019