لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ نئے عالمی معاہدات کے تحت پاکستان میں دینی مدارس کیخلاف گھیر اتنگ کرنے کا نیارائونڈشروع ہورہاہے ۔ایف اے ٹی ایف کی طرف سے حکومت پاکستان کو 150سوالات پر مشتمل سوالنامہ ارسال کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دینی مدارس کے متعلق باربار اس قسم کی پالیساںدراصل نئے قانونی اقدامات کی ابتداء ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں قرآنی تعلیمات کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنا ہے ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہاکہ تمام مکاتب فکرکے وفاقوں کو اس قسم کے بین الاقوامی دبائو کی گہرائی پر سنجیدگی سے غور کرکے مشترکہ لائحہ عمل کی طرف آنا چاہیے۔