اسلام آباد( آئی این پی ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج پیر کوہو گا جس کا16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس کو صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اجلاس میں صوبوں کوپانی کے خالص منافع پرعملدرآمد فارمولے پرتبادلہ خیال ہوگا جبکہ پٹرولیم پالیسی 2012کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزکوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اجلاس میں صوبوں کوپانی کے خالص منافع پرعملدرآمد فارمولے پرتبادلہ خیال ہوگا ،پٹرولیم پالیسی 2012کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے، صوبوں میں پانی تقسیم کے معاہدے پراٹارنی جنرل کی سفارشات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں،حویلی شاہ بہادراوربلوکی پاورپلانٹس کی نجکاری کی سمری بھی سی سی آئی کو بھجوا دی گئی۔