عمرے کے سب سے زیادہ ویزے پاکستانی زائرین کو جاری ہوئے

Dec 23, 2019

کراچی(این این آئی)سعودی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس عمرے کے سب سے زیادہ ویزے پاکستانی زائرین کو جاری ہوئے۔سعودی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے کیلئے جاری ویزوں کی تعداد 22لاکھ 12ہزار 690ہے۔سب سے زیادہ ویزے پاکستانیوں کو جاری ہوئے۔عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے اب تک پہنچنے والے زائرین میں 4لاکھ 50ہزار 11پاکستان سے آئے عمرہ زائرین ہیں۔

مزیدخبریں