پیپلز پارٹی استحصالی طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے،شہلا رضا

Dec 23, 2019

مری(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی استحصالی طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ان طبقوں کو نہ صرف زبان دی بلکہ انہیں سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا۔ایسے میں مزدوروں ،کسانوں،ہاریوں اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہی ہے اصل طاقت کا سرچشمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و سندھ وومن ڈیویلپمنٹ کی وزیر اور سابق سپیکر صوبائی اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے مری میں پی پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عدالت کا جو فیصلہ بھی آئے اسکا احترام کرنا چاہیے۔ عوام کو زندگی کی ضروریات کی سہولیات چاہیے لنگر خانے نہیں عوام کو بھکاری بنایاجارہا ہے ،ورکز ز کنونشن کا انعقاد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 27 دسمبر کی برسی کے سلسلہ میں مشاورت کیلئے منعقد کیاگیا تھا ،ورکرز کنونشن سے پی پی پی حلقہ این اے 57 کے رہنماء آصف شفیق ستی،پی پی پی تحصیل مری کے صدر محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر عباسی،پی پی پی مری سٹی کے صدر خالدمحمود چوہدری کے علاوہ پی پی پی ضلع راولپنڈی کی قیادت نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔

مزیدخبریں