گھریلو صا رفین کو گیس فراہمی ترجیح، وزیراعظم نے کہا غریب کا چولہا جلنا چاہئے: فردوس عاشق

سیالکوٹ (نامہ نگار) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی پارٹی میں لائیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم ایک ایسے شخص کی آواز سن رہے ہیں جسے بینظیر بھٹو کی یاد صرف ان کی برسی پر ستاتی ہے، وزیراعظم کو پرچی کے ذریعے سیاست میں اترنے والے سلیکٹڈ کا طعنہ دے رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا جمہوریت پر بات کرنا مذاق کے مترادف ہے، وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں وہ جمہوریت نہیں جس کے لئے قربانیاں دی گئیں کیونکہ ملک میں اس وقت واقعی گٹھ جوڑ اور مک مکا والی جمہوریت نہیں ہے، جمہوریت سے بلاول کی مراد بد عنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں، بلاول ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی پارٹی میں لائیں اور اپنے وزیراعلیٰ کو آزاد کریں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور کہا تھا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے ووٹر سے جینے مرنے کا دعوی کیا تھا اب انہیں تنہا چھوڑ کر جارہے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بھانپ لیا تھا، بھارت میں آج دو قومی نظریہ جیت گیا ہے، وہاں شہریت بل پر افراتفری پھیل چکی ہے، بھارت اندورنی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے لیکن عوام اور حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پاکستانی میڈیا کے ذریعے بے نقاب ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی میں جمہوریت آئی تو فاطمہ بھٹو لیڈر بنیں گی۔ جمہوریت سے بلاول کی مراد بدعنوانی کے لائسنس بانٹنا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کی ضرورت اور قوم کا مسیحا ہیں۔ گیس بحران پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا گیس کی قیمتوں کے حوالے سے پراپیگنڈا چل رہا ہے، ماضی کی حکومت کی ناقص گیس پالیسیوں کا ازالہ قوم بھگت رہی ہے، وزیر اعظم نے گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کی جائے۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود مدعی بن کر مشرف کے مقدمے کو خصوصی عدالت کے سپرد کیا اور اب چپ سادھ لی ہے۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ والد کی تیمار داری کے لیے سب وہاں موجود ہیں تو پتا نہیں مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی؟انہوں نے مزید کہا کہ دو بیانیوں میں پھنسی بلکہ دھنسی ن لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا دامن صاف ہے تو وہ نیب کے سوالوں سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی گائوں پر قبضے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی میں جمہوریت آئی تو فاطمہ بھٹو لیڈر بنیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کٹھ پتلی ہیں، بلاول بھٹو زرداری انہیں آزاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق پراپیگنڈہ چل رہا ہے، قوم کو جاننا ہو گا کہ مسئلہ کہاں ہے، گیس مہنگی ہے تو ماضی میں مہنگے داموں ایل این جی خریدنے والے اس کے ذمے دار ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب کا چولہا جلنا چاہیے، عمران خان اس ملک کی ضرورت اور مسیحا ہیں۔ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی ترجیح ہے۔ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے صنعتوں اور سی این جی کو گیس کی فراہمی میں کمی کرنی پڑی تو ہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن