عوام کومسائل سے نکالنے کیلئے کو ششیں جا ر ی ہیں ،غلام سرورخان

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حلقے کے عوام کومسائل و مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیساتھ ساتھ تاجربرادری کی مشکلات کے حل کیلئے بھی ہم ہرممکن کوششیں جاری ر کھیںگے،تاجروںکوچاہیئے کہ مسیحی کمیونٹی کوکرسمس کے مو قع پرخریدوفروخت پرخصوصی ڈسکاونٹ دیں،ان خیالا ت کااظہاروفاقی وزیرغلام سرورخان نے شیخ ضیاء الدین کی زیرسرپرستی مرکزی انجمن تاجران ٹیکسلا کے ایک و فدکے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفدنے غلام سر ورخان کی رہائش گاہ پنڈنوشہری میں ملاقات کی،و فد میںشامل تاجروںنے مختلف اپنے مسائل ومشکلات کے حوالے سے بات چیت کی،اس موقع پر چیف آرگنا ئزر حاجی ناصر محمو اعوان،حاجی زاہد رفیق،سعودالقیصر، حاجی ریاض حسین اعوا ن ودیگرشامل تھے،غلام سرور خان نے مرکزی انجمن تاجر ان ٹیکسلا کے مسائل سنے اور مختلف امور پر تجاویز بھی لیں ،غلام سرورخان نے کرسمس کے حو الے سے بات کرتے ہوئے کہ انجمن تاجران ٹیکسلا میں کرسچین کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کرکے کوئی پروگرام ار ینج کریں،تاکہ مسیحی برادری کی خوشیوںکو یادگا ربنا یا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن