بھارتی وزیر اعظم کی مسلمانوں کے خلاف تعصب کی پالیسی انتہا پسند ہندئوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہے، محمد نثار خا ن

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بھارتی وزیر اعظم کی مسلمانوں کے خلاف تعصب کی پالیسی انتہا پسند ہندئوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہے اوروہ اول لذکر کوانسانی حقو ق کی پامالی سے کم درجے کی حیثیت میں دیکھنا چاہتا ہے۔ان خیالات کااظہارخاکسار تحریک پاکستان کے نائب قائد محمد نثار خا ن نے وزیر اعظم بھارت کی طرف سے شہر یت کے قوانین کی تبدیلی اور اس بارے میں احتجاج کرنیوالوں پر تشدد کرنے کی کاروائیوں کے حوالے سے خاکساروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہرمحمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، شاہد بھٹی، عرفان اللہ، آغا جاوید صدیقی ، عبید ملک، ثناء اللہ اختر ،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر، مسعود کیانی،اختر قریشی ، احتشام الحق دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے ،نثار خان نے کہا بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پر کئی سالوں مظالم ڈھا رہا ہے ،انہوں نے کہا علاقائی امن کے لیے لازم ہو گیا ہے کشمیر کے حوالے سے یو این او اپنی قرار دادوں پر عمل کرانے کے علاوہ انسانی حقوق کی لگا تار خلاف ورزیوں کی بنا پربھارت کے خلاف کار وائی کرے ۔

ای پیپر دی نیشن