نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کیس،نیب نے احسن اقبال کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب) نے احسن اقبال کو آج طلب کر لیا ہے انہیں نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہیں ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کوآج 23دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیاگیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تفتیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی کیس سے منتقل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن