فلم ڈونکی کنگ نے ترکی میں بھی سب کو اپنا دیوانہ بنالیا، پاکستان کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فلم ترک زبان میں ریلیز ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اینیمیٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ ‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی تھی باکس آفس پر پورے ہفتے چھائی رہی تھی جس کے ٹریلرز، ٹریکس اور ٹیزرز کومجموعی طور پر ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔اس فلم نے اپنے افتتاحی ہفتے میں ہی تین کروڑ روپے سے زیادہ بزنس کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔اس سال پاکستان کی بڑی بلاک بسٹر فلم کی کامیابی کو مشہور شخصیات، سیاستدانوں، بچوں اور بڑوں سب نے پسند کیا اور اسے بین الاقوامی معیار کے مساوی قرار دیا۔ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ ڈونگی راجہ کو تو چند ہفتوں ہی میں یو ٹیوب پر دوملین (بیس لاکھ) لوگوں نے دیکھا جبکہ فیس بک پر ناظرین کی یہ تعداد دولاکھ پچاسی ہزار سے زیادہ رہی۔’ڈونکی کنگ‘ کے آفیشل ٹریلر میں اس کے مرکزی کردار منگو جو دھوبی ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن وہ تصوراتی قصبے آزاد نگر میں بادشاہ چن لیا جاتا ہے، یہ ٹریلر 23 ستمبر 2018 کو جاری کیا گیا اور اسے یو ٹیوب پر چند ہفتوں کے دوران ہی بیس لاکھ ناظرین نے دیکھا۔
فلم ڈونکی کنگ نے ترکی میں بھی سب کو اپنا دیوانہ بنالیا
Dec 23, 2019 | 12:20