سرگودھا میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی انڈے،گوشت مرغ،مچھلی،اور خشک فروٹ کے نرخوں میں تیزی آ گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ تین روز سے سردی کی شدت میں اضافہ سے انڈے 5 روپے اضافہ سے 125 روپے سے 130 روپے،گوشت مرغ میں 40 روپے اضافہ سے 180 سے 220 روپے کلو،مچھلی کی اقسام میں 50 روپے کلو،خشک فروٹ میں 30 روپے سے 120 روپے کلو تک تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ موسمی کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں بھی اضافہ پایا جا رہا ہے۔