امریکی ریاست شکاگو کے ایک گھر میں تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 16 سے 48 برس کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شکاگو کے جنوبی علاقے میں واقع ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے زخمی ہونے والوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا البتہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس افسر فریڈ والر کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 16 سے 48 برس کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔