لاہور (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ میں مہلک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارت میں کئی نامور اداکاروں اور اداکاراؤں میں کرونا کی تشخیص کے بعد اب راکول پریت بھی وائرس کا شکار بن گئی ہیں۔ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو آئسو لیٹ کر لیا ہے۔ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں ادکارہ نے بتایا کہ طبیعت کافی بہتر ہے اور وہ آئسولیشن میں ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ ان دنوں فلم مے ڈے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس میں امیتابھ بچن اور اجے دیوگن بھی شریک ہیں۔
بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کرونا کا شکار
Dec 23, 2020