کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صبا سینما نیو کراچی کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکہ سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔ جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔