لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن کلاسز کی 50فیصد فیس کم کرنے کیلئے دائر درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کی50فیصد فیس معافی کی پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست میں وزیر تعلیم شفقت محمود و دیگر کو فریق بنایا گیا۔