مہمند, دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑ کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ 

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے مہمند اور دیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑ ڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے مہمند اور دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑ ڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ یورو بانڈ واپڈا کی طرف سے مہمند اور دیامیر ڈیم کیلئے درکار غیرملکی فنانس پوری کرنے کیلئے جاری کرے گا۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ وفاق کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان فریم ورک کی منظوری پہلے متعدد بار ای سی سے موخر ہوچکی ہے۔ اب یہ ای سی سی اجلاس ایجنڈے کا دوبارہ حصہ ہے۔ وفاق کا کراچی کے منصوبوں کیلئے 739 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...