امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز خلیج عرب میں پہنچ گئی

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا خلیج عرب میں پہنچ گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس کی ساتھ 2جنگی بحری جہاز بھی رواں دواں تھے۔امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ( ایس ایس جی این 729) گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل ( سی جی 73) اور یو ایس ایس فلپائن سی ( سی جی 58) کے ساتھ  خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جارجیا معمول کے آپریشن اور ہنگامی کارروائیوں میں معاونت کی حامل ہے۔اس کی موجودگی امریکا کی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے عزم کی مظہر ہے۔وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ہمہ وقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...