دیارغیر میں مقیم کشمیری اثاثہ، سفارتی محاذ پر بلامعاوضہ سپاہی ہیں: سردار مسعود

Dec 23, 2020

مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین اور برٹش ممبر پارلیمنٹ ایم پی جیمز ڈیلی کے سیکرٹری راجہ شہباز عارف کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، برطانیہ و یورپ میں کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں اور برٹش ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان نے اوورسیز میں مقیم کشمیریوں کی خدمات اور مسئلہ کشمیر کے لئے کوششوں کو بھرپور سراہا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ دیار غیر مقیم کشمیری ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اوورسیز میں مقیم کمیونٹی نے تحریک آزاد کشمیری کے لئے سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا اور بلا تنخواہ سپاہی کے طور پر بھرپور جدو جہد کی۔ اس موقع پر ملاقات میں موجود بری سے کنزرویٹو پارٹی کے رہنماء راجہ طارق محمود بھی موجود  تھے۔ واضح رہے کہ برٹش ممبر پارلیمنٹ ایم پی جیمز ڈیلی کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی میں قائم کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر گروپ کشمیریوں کے حق کی خودارادیت کی حمایت کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ راجہ شہباز عارف اور راجہ طارق محمود نے سردار مسعود خان کو برطانیہ کے بری شہر کا دورہ کرنے اور مقامی کمیونٹی اور کنزرویٹو ایم پی سے ملاقات کی دعوت بھی دی۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائوں راجہ شہباز عارف اور راجہ طارق محمود نے  بین الاقوامی سطح پر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی خدمات کے لئے خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ گذشتہ 20 سال سے برطانیہ اور کنزرویٹو پارٹی میں کام کررہے ہیں۔

مزیدخبریں