لاہور (خصوصی نامہ نگار) حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں کرسمس کیک کاٹا اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکان پنجاب اسمبلی طارق گل، خلیل طاہر سندھو، رمیش سنگھ اروڑہ، پاسٹر جان، اقبال پاسٹر سہیل صادق، پاسٹر لیاقت گلزار رشید چودھری، شاہد ملک لیاقت جارج، لیگی رہنما میاں سہیل مجید مغل، طابن طارق سلیم شاکر اور اسمبلی کے کرسچن ملازمین سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔ حمزہ شہباز نے کرسچن بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ ہر شعبہ میں انہیں اپنے ساتھ رکھا ہے اور کرسچن بھائیوں نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت وفاداری اور لازوال کمٹنٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی ہے کہ کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر سینٹری ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ پہلے ہی قوم مہنگائی اور بے روزگاری کی ستائی ہوئی ہے اور فاقوں پر مجبور ہے۔ اوپر سے حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ حمزہ شہباز نے اس موقع پر کرسچئن بھائیوں کو ہیپی کرسمس بھی کہا۔
حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے عوام پر یشان، حمزہ شہباز، پنجاب اسمبلی میں کرسمس کیک کاٹا
Dec 23, 2020