سینت الیکشن پی ٹی آئی امید واروں کی    فہرستوں کی تیاری،مشاورت کا عمل تیز

لاہور (ندیم بسرا) سینٹ انتخابات کا مرحلہ قریب آتے ہی  تحریک انصاف نے ملک بھر میں امیداواروں کی لسٹیں بنانا اور ان پر مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے اور امیدواروں نے اپنی لابنگ اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے رابطوں کا عمل تیز کرنے کے ساتھ اپنی درخواستوں کو تیار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان سینٹ الیکشن سے قبل تمام امیدواروںکو فائنل کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے پارٹی میں مختلف ناموں پر  غور شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب جہاں گیارہ سینٹیر اپنی مدت ختم کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے وہاں پی ٹی آئی نے پنجاب میں گیارہ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے جو امیداوار سامنے آسکتے ہیں ان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، معاون خصوصی علی ظفر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ شہزاد اکبر ، علی ظفر کو اپنے سرکاری عہدے چھورنے پڑیں گے۔ اس کئے علاوہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق وزیر مملکت اسحاق خان خاکوانی، پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، تحریک انصاف خواتین کی صدر، ایم این اے ڈاکٹر نوشینہ معراج، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وویمن کی صدر ایم پی اے ثانیہ کامران، ڈاکٹر زرقا تیمور  بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دو بڑے نام جس میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر ارشد داد لک اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی پنجاب سے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ خواتین اور اقلیت کی سینٹ نشست کے لئے پارٹی مشاورت کی جارہی ہے۔ امیدواروں سے درخواستیں مانگنے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا جس کے بعد پنجاب کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی تمام امیداوروں سے انٹرویو کرکے سفارشارت وزیراعظم عمران خان کو بھجوائے گی جس کی حتمی منظوری چئیرمین خود د یں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن وقت سے پہلے ہو سکتے ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان اپنا ہوم ورک مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ  امیداوار وقت سے پہلے ہی فائنل کر لئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...