لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا کے بارے میں بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے والے شہری کو دو لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے اور مسترد کر دیں۔ شہری سید اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا ملک میں کرونا نام کا کوئی وائرس نہیں ہے۔ عدالت نے بے بنیاد درخواستیں دائر کرنے اور افراتفری پھیلانے پر درخواست گزار شہری کو جرمانے کیا اور ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم ریونیو ایکٹ کے تحت وصول کی جائے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ کرونا نام کی کوئی بیماری نہیں ہے۔ اس بارے میں عالمی ادارہ صحت کو بھی لکھا ہے۔ ہاتھ ملانے سے نہیں پھیلتا۔ درخواست گزار شہری کے بقول جن کو کرونا وائرس ظاہر کیا اس کا کوئی وجود نہیں بلکہ یہ پرانی علامات ہیں۔