لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 8 افسروں کے تبادلے جبکہ وفاق نے پانچ پولیس افسروں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص علی محمود سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو سیکرٹری لٹریسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ محمد انس اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔ محمد شعیب بٹ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس میں تعینات۔ محمد شاہ رخ ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات۔ عبداللہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کیا گیا۔ محمد نبیل ریاض کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔ ایس ایس پی محمد اشفاق عالم، ایس پی عطاالرحمان، رفعت حیدر، ایس پی آصف امین، ایس پی سونیا شمروز ایس پی ساجد حسین کھوکھر کی خدمات وفاقی حکومت نے پنجاب کے سپرد کر دی ہیں۔
پنجاب: 8تبادلے، وفاق سے 5پولیس افسروں کی خدمات صوبائی حکومت کے سپرد
Dec 23, 2020