لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال کو ایک اور مقدمہ میں پندرہ سال چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ پروفیسر ظفر اقبال کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کورٹ کی طرف سے ان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں ہی جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو بھی پیش کیا گیا جہاں مقدمہ نمبر 32/19کی بھی سماعت ہوئی اور سماعت آج 23دسمبر تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔
جماعۃ الدعوۃ کے رہنما ظفر اقبال کو ساڑھے 15 برس قید کی سزا
Dec 23, 2020