برطانیہ میں بزنس، وزٹ ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سفری شرائط میں نرمی کر دی گئی۔ برطانوی سفارتی عملے کے ملازمین کی پاکستان آمد کیلئے بھی سفری شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق بزنس وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا والے پاکستانیوں کو ملک آنے کی اجازت ہو گی۔ ایسے پاکستانیوں کیلئے سفر سے 72 گھٹنے  قبل کرونا نیگٹو کی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ برطانوی سفارتی عملے اور فیملیز کو بھی برطانیہ  سے پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ فلائٹس پر کام کرنے والے عملے کا برطانیہ سے پاکستان واپسی پر کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا۔ فضائی عملے کے ارکان اپنے ہوٹل میں قرنطینہ کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن