کامونکے ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بعد ایم پی اے اختر علی خان بھی مستعفی 

Dec 23, 2020

کامونکے(نامہ نگار) ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر کے استعفیٰ کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوھدری اختر علی خاں بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 61 سے 2018ء کے انتخابات میں منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوھدری اختر علی خاں نے اپنی پارٹی قیادت کے حکم پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزیدخبریں