لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب رکن پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفیٰ کیخلاف پاکستان بار کونسل کو کارروائی کرنے سے روک دیا اور اس معاملے پر بارکونسل سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار نومنتخب رکن پنجاب بار کونسل نے بتایا کہ وہ انتخابات میں چار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ پاکستان بار کونسل کی کمیٹی میں شامل تینوں ارکان انتخابات میں امیدوار ہیں اور درخواست گزار کو بلا کر پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ووٹ کیلئے ان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔
ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کو نو منتخب رکن پنجاب بار کونسل غلام مصطفیٰ کے خلاف کارروائی سے روک دیا
Dec 23, 2020