انٹی کرپشن کا سابق لیگی ایم این اے وسیم اختر شیخ سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) لیگی ایم این اے سعد وسیم کے والد سابق ن لیگی ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ٹی ایم اے کے سابق انفورسمنٹ انسپکٹر غلام مصطفی سمیت 6 افراد کے خلاف انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کی مدعیت میں تھانہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج کیا گیا۔ ملزمان نے موضع قصور اندرون میں سرکاری اراضی پر  مبینہ قبضہ کر کے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی مکہ ٹاؤن تعمیر کی اور 60 کنال اراضی فروخت کی۔ انٹی کرپشن نے انفورسمنٹ انسپکٹر غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...