سکول کھولیں‘ ایس او پیز پر عملدرآمد کرالیں

Dec 23, 2020

مکرمی! علم کا مطلب جاننا اور جاننے کیلئے تلاش کی کوشش اور کوشش کیلئے مناسب ماحول ضروری ہے المختصر علم تلاش سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ عرصہ پہلے تعلیمی اصلاحات کیلئے اسمبلی کے اجلاس میں ایک ممبر نے اعتراض کیا کہ پہلی جماعت کا قائدہ الف سے انار ب سے بکری غلط ہے چونکہ ہم مسلم ہیں لہٰذا قائدہ الف اللہ اور ب سے بستہ ہونا چاہئے جس کی دوسرے نے تائید بھی کر دی۔ پھر ایک پروفیسر صاحب کھڑے ہوئے اور کہا کہ آپ کے علم اور عقل پر افسوس کہ آپ کو پچاس سال کی عمر میںابھی تک اللہ کی پہچان نہیں ہوئی جبکہ پہلی جماعت کا بچہ پہلے ہی دن اللہ کو کیسے سمجھ سکے گا بچے کی یادداشت پکچر سے ہی شروع ہوتی ہے لہٰذا اس کیلئے انار اور بکری ہی درست ہے چونکہ سکولنگ سکول میں ہی ہو سکتی ہے جو اس کا مناسب فورم ہے کہ جو وہاں استاد کی انٹیروگیشن ‘ڈانٹ ڈپٹی اور روبرو وضاحت پر منحصر ہے لہٰذا اشد ضروری ہے کہ حکومت سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے اب سکولوں کو کھول دے دیر بہت بڑانادیدہ نقصان ہے۔ (محمد اسحاق غازی مغلپورہ ‘ لاہور) 

مزیدخبریں