شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ یورپین رپورٹ کیمطابق بھارت نے پاکستان کیخلاف یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو گمراہ کرنے کیلئے 15 برس سے 750 لوکل میڈیا اور 10 جعلی این جی اوز استعمال کی مگر ہمارے حکمران بھارت کی بلوچستان میں دراندازی سکھوں کسانوں کے احتجاج بھارت کا اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کشمیر میں لہو لہو بربریت پٹھان کوٹ کو سمجھوتہ ایکسپریس جیسے واقعات پر عالمی میڈیا اور عالمی اداروں کو اصل حقائق دکھانے میں مسلسل ناکام رہے ہے بھارت فاشٹ ہوتے ہوئے آمریت بربریت کے پہاڑ توڑتے ہوئے بھی ہمارے چہرے کو سیاہ کرنے میں رہتا ہے انہوںنے کہا کہ اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا ختم ہونا چاہئے اور ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ جغرافیائی محاز کیساتھ ساتھ میڈیا کے محاز پر جنگ لڑتے ہوئے بھارتی گھنائونے چہرے کو بے نقاب کرے تاکہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو اصل حقائق واضح ہو سکے ۔