ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی نئی کتاب ’’طلب کے لمحے‘‘ شائع‘

لاہور(پ ر)بڑے لوگ بھی بچپن میں عام لوگوں کی طرح ہوتے ہیں یہ ان کی ان تھک محنت اور منزل پانے کا شعور ہوتاہے جو انھیں عام لوگوں کی صف سے نکال کر بڑے لوگوں کی صفوں میں پہنچادیتاہے۔یہ بات سابق صدرمملکت ممنون حسین نے ممتازمحقق اورشاعر صدرشعبہ اردوپنجاب  یونیورسٹی لاہورپروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی نئی کتاب؛ طلب کے لمحے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر زاہد منیر عامرنے اپنی اس نئی کتاب میں قومی تاریخ کے مشاہیر سرسیداحمدخان،شبلی نعمانی،الطاف حسین حالی، قائداعظم محمدعلی جناح،محمدعلی جوہر،عبیداللہ سندھی،حسرت موہانی، ظفرعلی خان اور چودھری افضل حق کے دورِطالبِ علمی کو موضوع بنایا ہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی اس سے پہلے بیالیس کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے علامہ عبدالستارعاصم اور محمدفاروق چوہان نے شائع کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن