حکومت نے بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے :سعید الحسن شاہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگا ر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے ماضی میںلاہورکے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عرصہ تیس سال گزر گئے لاہور کی آبادی میںتیزی سے اضافہ ہوا ۔لاہور میں فیروز پور روڈ کے بعد دیگر مقامات پر بھی جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کرونا پھیلائو ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میںاضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

ای پیپر دی نیشن