لاہور (خصوصی نامہ نگار)پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی صدر الامین فاونڈیشن چیئرمین تنظیم اتحاد امت نے کہا ہے کہ کرونا سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اور انسانیت کے وسیع تر مفاد میں سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں کیونکہ برطانوی سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت کوکرونا وائرس کی ایک نئی قسم سے خبردار کیا ہے جسے وی یو آئی کا نام دیتے ہوئے اْسے انسانی جسم میں 23 مختلف تبدیلیاں لانے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔اِس صورتحال کے تناظر میں پاکستان کرونا کے دوسرے حملے کی زد میں ہے اور اِن دنوں اْس میں بتدریج شدت آرہی ہے، شدید مشکل کا شکار ہو سکتا ہے جبکہ ملک میں آبادی کی اکثریت ابھی تک ایس و پیز پر عمل نہیں کر رہی۔