پمزمیں ینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام جلسہ ، پی ڈی ایم رہنماؤ ں کی شرکت 

Dec 23, 2020

 اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹییٹوف آف میڈیکل سائنسز( پمز) میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں سیاسی پارٹیوں ، پی ڈی ایم اے کے رہنماؤ کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں، تاجر تنظیموں اسلام آباد بھر کے ٹریڈ یونینز ،ایسوسی ایشنز اور وکلاء تنظیموں کے نمائندگان و ممبران نے شرکت کرکے پمز ملازمین کیساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ظالمانہ ایم ٹی ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر عوامی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جو ملک بھر کے غریب عوام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور یہ ظالم حکومت اس کو بھی عوام سے چھننے کی کوشش کر رہی ہے ہم پمز ملازمین کو انکی بہترین خدمات پر جہاں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہاں یہ یقین بھی دلاتے ہیں کہ اس کے تحفظ میں پمزملازمین تنہا نہیں عوامی وطن پارٹی اور پی ڈی ایم اے آپ کے ساتھ کھڑی ہیں اور آپ جہاں جائیں گے ہم اور قائدین وممبران آپ کیساتھ ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انجم عقیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ہماری پارٹی نے پمز کی اصل حیثیت کو بحال کیا تھا اور اس پر اب کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے اور اس وقت تک ملازمین کے ساتھ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں جب تک حکومت اس ایکٹ کو واپس نہیں لیتی اگر ضرورت پڑی تو مرکزی قیادت بھی پمز کے تحفظ کیلئے میدان میںآئیگی۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ لائنس ڈاکٹر اسفندیار خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں ، تاجر تنظیموں ، ٹریڈ یونینز اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کا پمز ملازمین کیساتھ یک جیتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں سن لیں پمز کو بچانے کیلئے پورا اسلام آباد جمع ہوا ہے اور اس وقت تک ہم ان کو چین سے سونے نہیں دینگے جب تک اس ایکٹ کو واپس نہیں لیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم ہڑتال پر نہیں ہیں بلکہ مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں اور جس دن ہم نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو آپ کو احساس ہوگا ۔مستقبل کا لائحہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے اسلام آباد کے ساتھ 31 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں اور وہاں دھرنا دینگے اور کل ہم پورے پمز کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے اور اس کی تحفظ کا اعلان کرینگے جبکہ اگلے دن ہم جلوس کی شکل میں پورے اسلام آباد کا دورہ کرینگے اور ہر سیکٹر میں مظاہرہ کرینگے اور عوام کو اس ظالمانہ ایکٹ کے بارے میں حقائق بتائیں گے۔ آغا محمدشاہ ایم این اے جمیعت علمائے اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم اور ہماری پارٹی بشمول پی ڈی ایم اے پمز ملازمین کیساتھ ہیں اور ملک کے اس اہم اثاثے کو پرائیویٹ نہیں ہونے دینگے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے قائدین جو بھی لائحہ عمل دینگے ہم اس میں اپنے قائد کے حکم پر بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے مرکزی و اسلام اسلام آباد کے قائدین کے ہمراہ جلسے میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ میاں افتخار صاحب نے پی ڈی ایم اے کے جلسے میں بھی بات کی اور یہاں ہماری حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ پم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں معظم علی زاہد نے پوسٹ آفس کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پمز ہم سب کا  ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اہم ادارے کی حفاظت کریں ہم پمز ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت تک ان کا ساتھ دینگے جب تک یہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں ، اخلاق اعوان ایڈووکیٹ نے جلسے سے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی پمز کے ساتھ تھا اورآج بھی پمز ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر اس جگہ ملازمین کیساتھ جائیں گے جہاں ان کو حکم دیا جائیگا۔  فیڈرل گرینڈ الائنس کے 21 تنظیموں کے سربراہان   رحمان علی باجوہ اور اظہار عباسی کی قیادت میں جسمیں سیف اللہ علوی سیکرٹری جنرل پی ڈبلیو ڈی روکر یونین، سعید مراد صدر نیشنل سیونگز، ملک ارشد اعوان پی آئی ڈی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن ذیشان شاہ و دیگر جلسہ گاہ میں جلوس کی شکل میں تشریف لائے ملازمین نے کھڑے ہوکر ان کا بھرپور استقبال کیا مقررین نے اظار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پمز کو بچانے نکلے ہیں اور پمز ملازمین کے اشارے کے منتظر ہیں اور وہ جو بھی حکم دینگے ہمیں اسکا پابند پائیں گے اور یہ مسئلہ صرف پمز ملازمین کا نہیں بلکہ تنمام سرکاری ملازمین اور اسلام آباد کے عوام کا ہے آپ ا پنے ساتھ ساتھ ہماری اور غریب عوام کی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں اور ہم سب پمز جیسے بڑے اثاثے کو اس حکومت کو پرائیویٹ نہیںہونے دینگے اور اس وقت تک آپ کے ساتھ جدوجہد میں شامل رہیں گے جب تک حکومت اس ایکٹ کو واپس نہیںلیتی ہے۔ جلسہ اپنے عروج پر تھا کہ آل پاکستان ایمپلائیز پنشنرز لیبر تحریک کے رہنما جسمیں راجہ مجید سیکرٹری جنرل میونسپل لیبر یونین راولپنڈی ، ڈاکٹر چنگیز مرکزی جوائنٹ سیکرٹری PTUDCسید عارف حسین شاہ چیئرمین یوٹیلٹی سٹور، سید نذر حسین شاہ صدر پیپلز لیبر بیورو، خالد محمود مرکزی صدر سول ایوی ایشن، راجہ آصف، محمد اعجاز سیکرٹری جنرل ریڈیو پاکستان، عنصر وڑائچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن، افضل خٹک صدر سٹیٹ بنک،، سید ذیشان شاہ جنرل سیکرٹری PWD ، پرویز اختر سیکرٹری جنرل پوسٹل یونین، راجہ اشتیاق CDA و دیگر قائدین و ممبران کے ساتھ جلوس کی شکل میں ہم پمز بچانے  نکلے ہیں کے نعرے لگاتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوئے اور احتجاجی ملازمین و دیگر قائدین نے تالیوں اور پر جوش نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پمز کی پرائیوٹائزیشن کو ہم نہیںمانتے ہیں اور حکومت کو اہم ادارے کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا اگر ضرورت پڑی تو ملک بھر کے محنت کشوں کو اسلام آباد بلائیں گے اور پمز کو بچائیں گے یہ ہمارا پمز ملازمین کیساتھ وعدہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم ملک بھر کے تنظیوں کو ساتھ ملانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔جلسے کے جوش و خروش میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب انور شاہ چیئرمین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ، ملک سعید احمدسینئر وائس چیئرمین، حیدر علی خان وائس چیئرمین، شفیق چوہدری ، طارق بھٹی اور ندیم پیرزادہ پنڈال میں داخل ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پمز کیساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم پورے پاکستان کے آڈٹس اینڈ اکاؤنٹس کے ورکرز آپ کے ساتھ ہیں اور اگر آپ حکم دینگے تو کسی کو بھی تنخواہیں جاری نہیں کرینگے جب تک حکومت اس ظالمان ایکٹ کو واپس نہیں لیتی ۔اس موقع پر سمال بزنس کارپوریشن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی یکجہتی کیلئے پنڈال میں تشریف لائے اور پورے اسلام آباد کی طرف سے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پمز ملازمین کے مطالبات اگر منظور نہیں کرتی تو ہم مارکیٹیں بند کرکے ان کابھر پور ساتھ دینگے۔ اس موقع پر لیاقت اگاہی ، شریف خٹک ، ربن لنجارسسٹر مارتھا،چودری ریاض گوجر، ارشد خان ، ڈاکٹر حید عباسی ، چوہدری خالد ، سعید جان مروت ، رانامطلوب احمد،تنویر نوشاہی ، نصیب عباسی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اسلام آباد بھر سے آئے ہوئے تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ہم ادارے کو ضرور بچائیں گے۔

مزیدخبریں